13 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:33
پی 67 دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ فیلے میں دوبارہ حرکت
لندن.......یورپی خلائی ایجنسی، ای ایس اے نے کہا ہے کہ پی 67 دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ فیلےphilae میں پھر حرکت پیدا ہوئی ہے اور اُس نے زمین سے رابطہ کیا ہے۔پی 67 دمدار ستارے پر اترنے والے پہلے خلائی روبوٹ فیلے، کو اس کے مدر شپ، روزیٹا نے گذشتہ سال نومبر میں روانہ کیا تھا،جس نے ستارے کی سطح پر اترنے کے بعد 60 گھنٹے کام کیا لیکن اس کے بعد اس کی شمسی توانائی والی بیٹری جاتی رہی اور وہ ،خاموش ہو گیا۔اب پی 67 کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی ہے کہ وہ دوبارہ کام کر سکے۔ دوبارہ جاگنے کے بعد فیلے نے اپنا یہ پیغام ٹویٹ کیا ہے،"ہیلو زمین! کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔"خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیلے نے روزیٹا کے ذریعے زمین سے 85 سیکنڈ تک رابطہ رکھا۔ یہ گذشتہ نومبر کے بعد اس کا پہلا رابطہ ہے۔فیلے کو ستارے پر برف اور پتھر کے تجزیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔روزیٹا کو ستارے پر پہنچے میں 10 سال لگے تھے ۔زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر دور واقع پی 67 دمدار ستارے پر اتارے جانے والے خلائی روبوٹ نے بیٹری کے خاتمے سے قبل کافی معلومات زمین پر بھیجیں۔ سائنسدانوں کو یقین تھا کہ اگر فیلے کی نشاندہی نہ بھی ہو سکی تو پھر بھی فیلے خود ہی کبھی نہ کبھی اپنے آپ کو ظاہر کرے گا۔