تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:15

رمضان کی آمد کے ساتھ کھجور کی خریداری میں اضافہ ہو گیا

کراچی .........رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف بازاروں میں رونقیں بڑھتی جارہی ہیں۔شہرقائد کے کھجور بازار میں ماہ مبارک شروع ہونے سے قبل خرید وفرخت عروج پر ہے۔ رمضان المبارک کی رحمتیں، برکتیں بے شمار ہیں، روزہ دار اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے اب سحری بھی کریں گے اور افطار کا اہتمام بھی۔روزہ کھولنے کیلئے اولین ترجیح کھجور ہے، جس کی خریداری کیلئے شہری رخ کررہے ہیں مختلف بازاروں کا۔ لی مارکیٹ کےکھجور بازارمیں مختلف اقسام کی کھجوریں با کثرت دستیاب ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے مانگ میں اضافہ ہو تو قیمتیں بھی بڑھ ہی جاتی ہیں،دوسری جانب خریدار یہ شکوہ بھی کر رہے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ کھجو ر کے دام بہت بڑھے ہوئے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ شہر میں دکانداروں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ انتظامیہ نے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ من مانے دام وصول کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ روزاہ افطار کرنا ہے تو کھجور تو لینی ہی پڑے گی۔ ماہ رمضان کی آمد ہے افظار میں کھجور کھانے کے شوقین بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.