تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:44

بہاولپور:چڑیا گھر میں شیروں کو موسم کی شدت سے بچانے کیلئے خصوصی بندوبست

بہاولپور.......بہاولپورکے تاریخی چڑیا گھر میں سخت گرمی میں شیروں کو موسم کی شدت سے بچانے کے لئے خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔ برف کی سلیں اورٹھنڈے پانی میں شیر مزے سے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔ بہاولپوراورآس پاس کے شہر بھی ان دنوں سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں انسان توانسان جانور بھی بے حال ہیں۔ ایسے میں چڑیا گھر میں جنگل کے بادشاہ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ برف اورٹھنڈے پانی کا بندوبست ہونے پر شیر خاصے خوشی دکھائی دے رہےہیں اوران کی خوشی کو دیکھنے کے لئے شہری بھی چڑیا گھر پہنچ رہےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.