تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:48

ایشیائی نوجوان کو ملکہ برطانیہ کے گارڈ سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی

لندن.......شاہی خاندان کی سیکورٹی پر مامور گارڈز کو دوران ڈیوٹی چاق و چوبند رہنا ہوتا ہے اس ہی لئے ان کی ڈیوٹی میں ذرا سا بھی خلل ڈالنے والوں کی زندگی خطرے میں بھی پڑ سکتی ہے۔برطانیہ کی شاہی عمارت ونڈسور کیسل کے باہر ایشیائی سیاح نے سیکورٹی پر مامور گارڈ کو گشت کرتے دیکھا تو اسے مستیاں ستانے لگیں۔منچلا نوجوان گارڈ کے بالکل پاس جا پہنچا اور اسکے ساتھ ساتھ گشت کر کے نقل اْتارنے لگا۔جونہی گارڈ کو نوجوان کی حرکت کے بارے میں علم ہوا تو اس نے سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گن ایشیائی باشندے پر تان لی جس پر وہ بھاگ کھڑا ہوا۔خوش قسمتی سے گارڈ نے گولی تو نہ چلائی البتہ نوجوان کو اس شرارت کا مزہ یقیناً ہمیشہ یاد رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.