تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:3

ہاتھی کی جسامت والی دنیا کی سب سے لمبی گائے بلا سم چل بسی

نیویارک.....ہاتھی کی جسامت والی دنیا کی سب سے لمبی گائے بلوسم 13سال کی عمر میں چل بسی ۔ 6فٹ 4انچ قد کی حامل امریکی ریاست Illinoisسے تعلق رکھنے والی بلاسم نا می اس گائے کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جا نب سال 2014میں دنیا کی سب سے لمبی گائے ہو نے کا اعزازدیا گیا تھا ۔ بلاسم کی ما لکن کا کہنا ہے کہ ان کی پیاری گائے ٹانگ میں زخم کی تکلیف بر داشت نہ کر سکی جو اس کی موت کا سبب بن گیا۔ بلاسم کی خاص با ت یہ تھی کہ اس کا قد پیدائش کے وقت بھی عام گائے سے کافی اونچا تھا اوراس کے حیرت انگیز طور پر اونچے قد کی بدولت موت کے بعد بھی ابھی تک یہ عالمی اعزاز اسی کے پاس ہے اوردنیا کی کوئی دوسری گائے اس کے قد تک نہیں پہنچ پائی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.