تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:22

برازیل :معذور بگلا مصنوعی ٹانگ لگنے کے بعد چلنے کے قابل

سائوپالو .......برازیل میں معذور بگلے کو مصنوعی ٹانگ لگا کر اسے چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا گیا ۔ برازیل کے چڑیا گھر میں موجود یہ بگلا ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے معذور تھا ۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے بگلے کیلئے خاص طور پر ہلکے وزن کی مصنوعی ٹانگ تیار کی اور ایک آپریشن کے ذریعے اسے لگادیا ۔اب اس ٹانگ کی بدولت بگلا باآسانی چڑیا گھر میں چل پھر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.