17 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:22
امریکا:کیلیفورنیا میں پولیس کی دوڑیں لگوانے والا کارسوارپکڑا گیا
لاس اینجلس .....جنوبی کیلیفورنیا کی3 کاونٹیز میں پولیس کی دوڑیں لگوانے والا ڈرائیور بالاخر پکڑا گیا۔پولیس کا کہنا ہے ڈرائیورلاس اینجلس ہائی وے پر مشکوک پیکٹ پھینک رہا تھا۔لاس اینجلس ہائی وے پرٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزی کرنےپر کیلیفورنیا پولیس نے اس شخص کا پیچھا کیا۔پولیس کےمطابق یہ شخص سڑک پر مشکوک پیکٹ پھینک رہا تھا، جس میں مبینہ طور پر منشیات بھی ہو سکتی ہے۔پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر اس شخص نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی۔ بالاخرڈیڑھ گھنٹے کے تعاقب کے بعد پولیس نے اسے سین ڈیاگو کے علاقے ڈیل مار سے گرفتار کر لیا ۔