18 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:39
ننھے میاں کو چھڑگیا اسکیٹ بورڈنگ کا بخار
نیو یارک..........ننھے منھے بچوں کو یوں تو کھیل تماشوں کا شوق ہوتا ہی ہے، لیکن اس ننھے میاں پر تو اسکیٹ بورڈنگ کا شوق سوار ہے۔ جی ہاں یہ چھوٹو میاں روز اپنے ابا جان کے ساتھ اسکیٹ بورڈ پر سواری کرتے ہوئے سیر کو جاتے ہیں اور خوب مزاے اڑاتے ہیں۔ دوسری جانب ابا جان بھی اس کا خوب خیال رکھتے ہیں اور اس کے لئے خصوصی اسکیٹ بورڈ بنوا رکھا ہے، جو پوری طرح سے محفوظ ہے۔