18 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:39
سربیا میں 600برس قدیم درخت نے موٹر وے منصوبہ رکوا دیا
بلغراد......یورپی ملک سربیا میں چھ سو برس قدیم تاریخی شاہ بلوط کے درخت پر تنازعے کی وجہ سے موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ روک دیا گیا ہے۔جی ہاں سربیا کے دارالحکومت بلغراد کو ساحل سمندر سے منسلک کرنے کے لئے موٹر وے تعمیر کی جارہی تھی لیکن سیکڑوں کلو میٹر طویل اس موٹر وے کے راستے میں ایک قدیم درخت آگیا ہے۔600 برس قدیم اس درخت کو مقامی افراد بہت مقدس سمجھتے ہیں جو اس درخت کو بچانے کے لئے موٹر وے کا راستہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔سربین حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ایک درخت کے لئے موٹر وے کا راستہ بدل دیا جائے لیکن مقامی افراد کسی صورت اس درخت کو کاٹنے یا کسی دوسرے حل پر متفق نہیں اور اس صورت میں انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔