18 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43
میک اپ کے ذریعے کئی روپ بدلنے والی امریکی لڑکی
نیویارک.......خو بصورت بننے کے لیے میک اپ کا استعما ل تو بہت سی خواتین کر تی ہیں لیکن یہ 23سالہ امریکی لڑکی میک اپ کے ذریعے کئی روپ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میک اپ میں ما ہر اس لڑ کی نے صرف سرخی پاؤڈر کے جا دوئی استعمال سے چند منٹوں میں اپنے چہر ے کو ہالی ووڈکی سپر ہٹ فلموں کے نا مور کر داروں کے چہروں میں تبدیل کر دیا ۔ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی نے اس فن میں باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ انتہائی مہارت اور قابلیت سے اپنے چہرے کے نقوش کو صرف میک اپ کی بدولت تبدیل کر لیتی ہے۔