19 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:0
جاپان کی کافی شاپ میں موجود بلی کے بچے اور الو کی دوستی
اوساکا...... جاپان کی کافی شاپ میں موجود بلی کے بچے اور الو کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ہونے لگے۔جاپان کے شہر اوساکا کی ایک کافی شاپ میں موجود بلی کے بچے اور الو کی دوستی غیرمعمولی ہے۔ دونوں ساتھ ساتھ خوب شرارتیں کرتے ہیں، کبھی ایک دوسرے پر پیار برسایا جاتا ہے تو کبھی ایک دوسرے پر غصہ بھی نکالا جاتا ہے، یہ دونوں زیادہ تر ایک ہی ساتھ رہتے ہیں، ان دونوں کی دوستی کے قصے سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو رہے ہیں۔