تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:39

ترک نوجوانوں نے پیرا گلائیڈنگ میںعالمی ریکارڈ قائم کر دیا

استنبول......ترکی کے دلکش پہاڑی علاقے میں خطروں کے کھلاڑیوں نے پیرا گلائیدنگ کا مشکل ترین اسٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پیراگلائیڈنگ کرنا ایک طرف تقریح تو دوسری طرف جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے کیونکہ تیز ہواؤں کا رُخ کبھی بھی صورتِ حال میں تبدیلی لا سکتا ہے تاہم تمام تر خطرات سے بالاتر کچھ ایسے بھی جانباز ہیں جو ہر طرح کا رِسک لینے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔ایسے ہی خطروں کے ان کھلاڑیوں سے بھی مل لیجئیے جواپنی ٹیم کے ہمراہ ترکی کی پہاڑی وادی میں پیراگلائیڈنگ کا انوکھا اور مشکل ترین اسٹنٹ پرفارم کرنے پہنچ گئے ہیں۔جی ہاںیہ دلکش پہاڑی علاقےCappadociaمیں اپنے گرم غباروں کے ہمراہ پہنچے اور 2ہزار5سو میٹر بلندی سے پیرا شوٹ پہنچ کرچھلانگ لگا دی۔ ریڈ بل کے تعاون سے جاری اس انوکھے عالمی کارنامے کے دوران ان مہم جوؤں نے ہوا میں پیراشوٹ سے دباؤ کو کنٹرول کرتے ہوئے مسلسل تین بار لوپ مکمل کیا اور پیرا گلائیڈنگ کے دورانInfinity Tumbleنامی یہ مشکل ترین عمل126بار دہرا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.