تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:35

کولمبیا کے جنگل میں گم ہونیوالی 7سال کی بچی 18دن بعد زندہ مل گئی

کولمبیا........جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،کولمبیا کے جنگل میں کھو جانےوالی سات سال کی بچی اٹھارہ دن بعد زندہ مل گئی ۔کولمبیا پولیس کا کہنا ہے کہ سات سال کی جسیکا پیٹریکا تین ہفتے قبل شمالی کولمبیا کے گھنے جنگل میں اپنے والدین کے ساتھ ناریل اکٹھے کرتے ہوئے گم ہو گئی تھی۔پولیس کے سو سے زائد اہلکاروں نے مسلسل اٹھارہ دن کی کوششوں کےبعدبالاخر لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگل میں اکیلی رہ کربچی نڈھال ہو گئی ہے لیکن اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.