تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:4

عید پر ترکش ایئرلائن کامسافروں کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز

استنبول.......عید کے موقع پر ترکش ایئرلائن نےمسافروں کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز اپنایا۔جہاز پر دلکش ڈیزائن بنوا کر عید مبارک کا پیغام پینٹ کروالیا۔عید کے پر مسرت موقع پر مسلم ممالک میں کام کرنے والی کمپنیاں مختلف انداز میں مبارکباد کا پیغام اپنے صارفین اور عوام تک پہنچاتی ہیں ۔ترکی کی سرکاری ایئرلائن سروس ترکش ایئر لائن نے بھی اس مرتبہ مسافروں کو عید کی مبارکباد دینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور جہاز پر دلکش ڈیزائن بنواکرعید مبارک کا پیغام پینٹ کروالیا۔A321ایئر کرافٹ کے آدھے حصے پر مختلف کارٹون کردار اور دیدہ زیب ڈیزائن بنائے گئے ہیں جبکہ درمیان میں بڑے الفاظ میں عید مبارک لکھوایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ترکش ایئرلائن ہر سال عید کے موقع پر خصوصی پروازیں شروع کرتی ہے جس میں 100ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سروس فراہم کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.