تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:5

چھوٹی عید پر خواتین کے ہاتھوں پر مہندی کے رنگ

کراچی......چھوٹی عید پر خوشیوں کے تمام رنگ پھیکے پڑجاتے ہیں اگر ہاتھوں پر مہندی کا رنگ نہ سجے، بدلتے وقت نے مہندی کے ڈیزائنز بھی بدل ڈالے ہیں۔ خواتین کی عید کی تیاریاں بناؤ سنگھار اور ہاتھوں میں مہندی کے دلکش ڈیزائن بنا ادھوری ہیں، چاند رات پر ہر جانب حنا کے رنگ حنا کی خوشبو بکھرجاتی ہے، گھروں پر سکھی سہیلیاں ایک دوسرے کو مہندی لگاتی ہیں جبکہ بازاروں میں مہندی آرٹسٹ اسٹالز سجا لیتے ہیں۔اس عید پر انڈین، راجستھانی، سوڈانی اور عربین مہندی ڈیزائنز زیادہ مقبول ہیں، چھوٹی بچیاں اور لڑکیاں ہاتھ بھروا کر ڈیزائن بنواتی ہیں، جن میں اسٹون اور گلیٹرز کا استعمال عام ہے۔ مارکیٹس میں مہندی کیساتھ ساتھ چمکتی دمکتی ست رنگی چوڑیاں اور دیدہ زیب جیولری بھی خواتین کا مرکز ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک ہاتھوں میں مہندی ، کلائیوں میں کنگن اور کانوں میں جھمکے نہ ہوںعید کی تیاری نامکمل رہتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.