22 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:44
نیویارک: ڈائپر ڈربی کے سالانہ مقابلے میں ننھے منے بچوں کی ریس
نیویارک.........امریکی شہر نیویارک میں ننھے منے بچوں کے درمیان دلچسپ ریس ہوئی۔ جس میں بچوں کے دوڑنے کے انداز دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ نیویارک میں ڈائپر ڈربی کے سالانہ مقابلے ہوئے، جس میں 20بچوں نے حصہ لیا۔ والدین نے اپنے ننھے منے بچوں کو ٹریک پر اتارا۔ ٹافیاں اور کھلونے دکھا کر ان کا حوصلہ بڑھایا لڑھکتے، پھسلتے اور رینگتے ہوئے ننھے منے بچوں نے 12فٹ کا فاصلہ طے کرکے اپنے والدین تک پہنچنے کی کوشش کی، تاہم 11ماہ کے اسکارلٹ یتوریاگا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ڈائیپر ڈربی کا مقابلہ جیت لیا۔