تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:31

برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی میںقران پاک کا ممکنہ قدیم ترین نسخہ

لندن ......برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی سے قران پاک کا ممکنہ طور پر سب سے قدیم نسخہ ملا ہے۔ جو 1370 ءسال پرانا بتایا جاتا ہے ۔ قران پاک کا یہ نسخہ برمنگھم یونی ورسٹی کی لائبریری میں مشرق وسطیٰ کی کتابوں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ ایک صدی سے رکھا ہوا تھا اور کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ۔پی ایچ ڈی کرنیوالے ایک طالب علم نے یہ نسخہ دیکھا اور پھر فیصلہ کیا گیا کہ اس کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا جائے۔ ٹیسٹ سے پتا چلا کہ یہ نسخہ بھیڑ ، یا بکری کی کھال پر 568 اور 645 عیسوی کے درمیان لکھا گیا ۔ برمنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ پیغمبر اسلام ﷺ کے وصال کے 2 دہائی بعد کا ہے ۔ جس شخص نے بھی یہ لکھا وہ پیغمبر اسلام ﷺ کے دور میں حیات تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.