تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:43

امریکی طلباء نے پنگ پانگ کھیلنے والا روبوٹ تیار کرلیا

نیویارک.........امریکی طلباء نے پنگ پانگ کھیلنے والا روبوٹ تیار کرلیا۔دنیا بھر میں ہر سال منفرد صلاحیتوں کے حامل کئی روبوٹس منظرِ عام پر آتے ہیں تاہم امریکی ریاست کیلی فو رنیا کی یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ایسا روبوٹ تخلیق کیا ہے جو انسانوں کی طرح ماہرانہ انداز میں پنگ پانگ کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کاتیار کردہ یہ روبوٹ بہت جلد پنگ پانگ کے ماہر کھلاڑیوں کو شکست دینے کی قابلیت رکھتا ہے۔یہ روبوٹ اپنے ٹریکنگ سسٹم، کیمرے،انٹیلی جینس پروسیسنگ یونٹ اور موشن سینسرز کی مدد سے ناصرف پنگ پانگ کی گیند کی حرکات اور زاویے پہچان سکتا ہے بلکہ بیحد آسانی سے اسے اپنے حریف کی سائیڈ پر واپس بھی پھینک سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.