تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:59

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے احمق ترین وزرائے اعظم میں شامل

کراچی.........گوگل ایسا کیوں سمجھتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے احمق ترین وزرائے اعظم میں شامل ہیں؟ سرچ انجن گوگل پر کیا ہے جو نہیں ملتا ؟؟ ایک لفظ لکھو ، ہزاروں رزلٹ حاضر ،لیکن جناب کبھی کبھی میاں گوگل سے غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں اور وہ غلطیاں گلے بھی پڑ جاتی ہیں۔ ایسا ہی ہوا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ۔جب دنیا نے دیکھا کہ دنیا کے احمق ترین وزرائے اعظم کی گوگل سرچ میں ڈیوڈ کیمرون اور ٹونی ایبٹ کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بھی جگمگارہی تھی۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا ، جون میں گوگل پر مودی جی کی تصویر ٹاپ ٹین کرمنلز میں نظر آئی تھی اور اس غلطی پر گوگل کو کافی معافی تلافی بھی کرنا پڑی تھی اور اس بار مودی جی گوگل پر "احمق" ٹہرے۔ اس بار گوگل نے یہ وضاحت دی ہے کہ لفظ "پرائم منسٹر" اور "اسٹوپڈ" رائٹرز پر شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کا نتیجہ ہے ، جس کا ٹائٹل ہے۔’’بھارت کے نئے سربراہ کے ساتھ کام کیوں کیا جائے؟ معیشت کی وجہ سے ، اسٹوپڈ۔۔‘‘بس جناب لفظوں کا یہی ہیر پھیر گوگل کو کنفیوژ کرگیا اور پھر دنیا نے دیکھا۔
Narendra Modi is among the 'World's Most Stupid Prime Ministers'

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.