24 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:31
جاپان میں مصوری کیلئے چاول کے کھیتوں کا بطورِ کینوس استعما ل
بیجنگ.....جاپان میں ماہر آرٹسٹوں نے مصوری کیلئے چاول کے کھیتوں کو کینوس کے طور پر استعما ل کر نا شروع کر دیاہے۔ ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم اسٹار وارز کے مداح ان آرٹسٹوں نے ہرے بھر ے کھیت میں فلم کے مر کزی کر داروں کے پورٹریٹس تخلیق کیے جبکہ چہرے کے خدوخال کو نمایاں کرنے کیلئے پتھروں کے استعما ل کے ساتھ ساتھ فصل کو مناسب طریقے سے کا ٹا بھی گیا ۔ چاول کے کھیت میں بنے یہ شاہکار اپنی انفرادیت اور انوکھے پن کے باعث ہر ایک کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔