تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59

دورہ کینیا ،صدراوباما نے رقص کرکے سب کو حیران کردیا

نیروبی........امریکی صدربارک اوباما نے دورہ کینیا کے دوران صدارتی عشائیے میں رقص کر کے سب کو حیران کر دیا۔امریکی صدر بارک اوباما کےاعزاز میں کینیا کے صدر Uhuru Kenyatta, نے عشائیہ دیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت پاپ اسٹار گروپ Sauti Sol کو بھی مدعو کیا گیا۔عشائیے کے دوران سوتی سول گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے اورمدھر گانے پر رقص کرنے لگے۔ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔امریکی صدرنے دورے کے دوران اپنے رشتے داروں سے بھی ملاقات کی ہے ۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا کینیا کا پہلا دورہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.