تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:36

امریکی شہری نے ’’کلیپ پُل اَپس‘‘کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک.......پل اَپس کے دوران ایک منٹ میں21 بار تالی بجانے والے امریکی شخص نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی ریاست میسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والے رون کوپر نے ایک منٹ میں پل اَپس کے دوران 21 بار تالیاں بجائیں۔ رون نے جب پل اَپس کا آغاز کیا تو 60 سیکنڈ کے دورانیے میں ہر اسٹیپ کے بعد تالی بجاتا اور اس طرح اکیس بار یہ مرحلہ دہرانے پر جب رون رُکا تو ورلڈ ریکارڈ بنا کر ہی دم لیا۔رون کوپر کا نام پل اپس کے دوران سب سے زیادہ بار تالی بجانے والے شخص کی حیثیت سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.