25 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:36
چین کے پارک میں تین پانڈوں کی پہلی سالگرہ کا جشن
بیجنگ.........چین کے ایک پارک میں تڑواں پانڈوں کی پہلی سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔گوانگژو شہر میں واقع چیملونگ سفاری پارک میں رہنے والے 30,30کلو وزنی پانڈوں کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں،خواتین اور مردوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔سالگرہ کے موقع پر خاص طور پر ایک کیک بھی کاٹا گیا جبکہ سفاری پارک کا رخ کرنے والے سیاحوں نے بھی سالگرہ کا خوب جشن منایا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس 29جولائی کو پیدا ہونے والے یہ تینوں دنیا کے پہلے زندہ تڑواں پانڈے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی تین مرتبہ تڑواں پانڈوں کی پیدائش ہوئی تاہم بدقسمتی سے ان کی جوڑی سلامت نہ رہ سکی۔