تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:3

فوٹو بلاگ ’’ہیومنز آف نیویارک‘‘ کے بانی پاکستان آئیں گے

نیویارک.......ہیومنز آف نیویارک کے بانی برینڈن اسٹینٹن پاکستان آرہے ہیں، پاکستانیوں کی کہانیاں سنانے۔ایک تصویر ایک کہانی،اب ہوگی پاکستانی۔نیویارک کے لوگوں کی کہانیاں سنانے والے برینڈن اسٹینٹن اب اتاریں گے پاکستانیوں کی تصاویر اور سنائیں گے ان کی کہانیاں۔ فوٹو بلاگ ہیومینز آف نیویارک کے بانی برینڈن کے اسٹینٹن اپنے بلاگ پر لوگوں کی تصاویر کے ساتھ اس تصویر کی کہانی بھی سناتے ہیں۔ سماجی ویب سائٹس پر ملینوں فولورز رکھنے والے برینڈن ہر سال ایک ٹوئر پر جاتےہیں اور اس باروہ اگست میں پاکستان آرہے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی گلیوں سے پاکستانیوں کی کہانیاں اپنے بلاگ پر پوسٹ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.