تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:19

نیو یارک ، پانچ ہزار افراد پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی پکنگ

نیو یارک ......نیو یارک میں دنیا کی سب سے بڑی پکنک کا انعقادکیا گیا جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔اس پکنک کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرحیرت انگیز طور پرپانچ ہزاروں افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے ۔اس پکنک کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے کا انتظام تک انھیں مہمانوں نے کیا جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.