تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:43

خطروں کے کھلاڑی نک والنڈا کا نیا کارنامہ

نیویارک.......امریکی ڈئیر ڈیول نک والنڈا نے نیا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ڈیڑھ ہزار فٹ سے زائد بلندی پرتاروں پر 33منٹ تک چہل قدمی کرکے اپنی زندگی کی اب تک کی سب سے لمبی واک مکمل کرلی۔ خطروں کے کھلاڑی نک والنڈا نے اس بار نیا کارنامہ انجام دیااور پورے ایک ہزار پانچ سو ساٹھ فٹ بلند بندھے تار پر چڑھ گیا۔اتنی بلندی پر صرف ایک ڈنڈے سے توازن قائم رکھتے ہوئے اس نے نہ صرف 33منٹ تک چہل قدمی کی بلکہ اپنی زندگی کی اب تک کی سب سے طویل واک بھی مکمل کرلی ،نک والنڈے اپنے ایسے ہی کئی خطرناک اسٹنٹ کی بدولت پہلے ہی اپنانام گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں درج کراچکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.