تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:3

مالک نے کیا پالتو چوہوں کیلئے ڈزنی لینڈ کی تفریح کا خصوصی اہتمام

نیویارک.......مشرق میں کھانے پینے کی چیزوں کو چوہوں کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے، لیکن جناب مغرب میں تو ان کے ٹھاٹ ہی نرالے ہیں۔ یقین نہ آئے تو امریکہ کے ایک گھر میں مقیم ان پالتو چوہوں کو ہی دیکھ لیجئے، جن کے لیے ان کے مالک نے ڈزنی لینڈ کی خصوصی تفریح کا اہتمام کیا ہے۔ دعوت کے موقع پر چوہوں کے مالک نے ان کے لیے نہ صرف مزے مزے کے کھانے تیار کیے، بلکہ ڈزنی لینڈ کی طرح کے کئی جھولوں پر چوہوں کو خوب تفریح کروائی۔ واضح رہے کہ مالک کے لاڈ پیار میں پلنے والے یہ پالتو چوہے انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.