30 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:43
بھارت میں بوڑھی خاتون کے ساتھ طوطے کی چھیڑ چھاڑ
ممبئی......بھارت کے طوطے بھی کم نہیں۔ خاتون کو چھیڑنے پر پولیس نے پنجرے میں بند طوطے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کوئی نئی بات نہیں لیکن اس بار یہ حرکت ایک طوطے نے کر ڈالی۔ مہاراشٹرا کی ایک عمر رسیدہ خاتون نے پولیس میں شکایت کی کہ طوطا انہیں دیکھ کر نازیبا الفاظ بولتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پنجرے میں بند طوطے کو حوالات کی ہوا کھلادی۔ تاہم جانوروں کی قید کا قانون نہ ہونے پر بعد میں طوطے کو محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا۔