30 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:37
خطرناک شارکس کے ساتھ تیراکی کرنے والا آسٹریلین مہم جو
کینبرا.......شارکس کے قریب جانا اپنی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے لیکن آسٹریلین مہم جو نےخطرناک شارکس کے ساتھ تیراکی کے مزے اڑائے۔اس شخص نے دیوہیکل شارکس کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کردکھایا ہے۔جی ہاں آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والابیس سالہ فلیچر ڈیویس نامی یہ تیراک بغیر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کے گہرے سمندر میں جا پہنچا اور خطرناک شارکس کا سامنا کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں، اس دوران جان جاتی ہے تو جائے۔