تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:15

امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں میں بلا بھی شامل

نیویارک.......کیا امریکا کا نیا صدر بلا ہو گا؟ امریکا کے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں میں ایک بلا بھی شامل ہوگیا ہے۔جب انسان الیکشن لڑسکتے ہیں تو بلا کیوں نہیں۔ جی ہاں،ایک بلا بھی امریکا کا صدر بننا چاہتا ہے، لِمبر بٹ میک کیوبن نام کےاس بلے نے اگلا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو چیلنج دے دیا ہے۔ یہ بِلّا امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے گا ۔اس سلسلے میں تمام کاغذی کاروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔بلے کی اٹھارہ سالہ مالکن ایمیلی نے اپنے پالتو بلے کو میدان میں اتارا ہے۔امریکا میں ایساپہلی بار نہیں ہوا ،اس سے پہلے بھی 2008 کے الیکشن میں" مولی" نام کا ایک کتا براک اوباما سےشکست کھا چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.