تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:16

دوسوافراد کادوسرے کے ہاتھ پر تالی مارنے کا عالمی ریکارڈ

کیپ ٹاؤن......کچھ لو گوں کو بات با ت پر تالی مارنے کی عادت ہو تی ہے لیکن جنو بی افریقہ میں کچھ لو گوں نے اس عام سی عادت کو خاص بناتے ہوئے دنیا کی سب سے لمبی ہینڈکلیپ چین کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔200افراد نے جن میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل تھے ایک مقامی پارک میں ترتیب سے قطا ر میں کھڑے ہو کر کسی وقفے کے بغیر ایک دوسرے کے ہاتھ پر تالی ماری اور اسی طرح یہ سلسلہ 200 افراد تک جاری رہا۔ان افرادکی اس کاوش کو سراہتے ہوئے دنیا کی سب سے لمبی ہینڈکلیپ چین کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.