2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
ٹائی ٹینک کےآخری لنچ کا مینو کارڈ نیلامی کیلئے پیش
نیویارک......شہرہ آفاق بحری جہاز ٹائی ٹینک کے آخری لنچ کا مینو کارڈ نیلام ہونےوالا ہے۔انیس سو بارہ میں بحیرہ اوقیانوس میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک کا قیمتی مینو کارڈ فرسٹ کلاس کے مسافرنے لائف بوٹ میں اترتے وقت محفوظ کر لیا تھا۔مینو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ اس میں مرغی اور انڈوں سے بنی ڈشز بھی تھیں،اس مینو کارڈ کی اگلے ماہ امریکا میں آن لائن نیلامی ہو گی۔