2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:4
دیوہیکل شارک کی ویڈیو دیکھ کر نیو ز اینکر خوفزدہ ہوگیا
کینبرا........بعض اوقات براہِ راست خبروں کے دوران ایسے مناظر بھی اسکرین پر آجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر نیو زاینکر کابھی اپنے جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہو جا تا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا آسٹریلیا میں جب نیو زکے دوران سمندر سے با ہر نکلتی ایک دیوہیکل وائٹ شارک کی ویڈیودکھائی گئی تو اسے دیکھ کر نیو زاینکر دہشت زدہ ہو گیا اور اس کا منہ کھلا کا کھلا ہی رہ گیا۔کافی دیر تک نیوز اینکر اتنی بڑی شارک کو دیکھنے کے بعد اسی پو زیشن میں رہا جبکہ اس کی ساتھی نیوز اینکر پر بھی یہی کیفیت طاری ہو گئی۔ نا رمل ہو نے کے بعد خوف زدہ اینکر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اب وہ دوبارہ کبھی بھی پانی میں نہیں جائے گا۔