3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 0:59
پولینڈ میں 460 فٹ بلند پرانی چمنی کو دھماکے سے گرادیا گیا
وارسا.......پولینڈ میں ہیٹ پلانٹ کی چار سو ساٹھ فٹ اونچی پرانی چمنی کو دھماکے سے گرادیا گیا۔ڈرون سے لی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زوردار دھماکے کے ساتھ ہی چار سو ساٹھ فٹ اونچی چمنی چند سیکنڈ میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں تیس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔