تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:37

امریکا: سرخ پانڈا کے بچے عوام کے سامنے پیش

نیویارک ......امریکا کے ایک چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالے سرخ پانڈا کے دو بچے اپنی پیدائش کے چار ماہ بعد پہلی بار عوام کے سامنے پیش کر دئیے گئے ۔

ایڈیسن اور کلارک نامی پانڈا بچے گزشتہ روز پہلی بار کوولر لائن ہاؤس میں اپنی ماں کیساتھ غار سے باہر آئے اور خوب کھیل کود کی اور کافی دیر تک اِردگرد کے ماحول، گھاس اور درختوں کا جائزہ لیتے رہے۔چڑیا گھر میں موجود افراد ان کی اٹھکیلیوں سے خوب محظوظ ہوئے۔

26جون کو پیدا ہونیوالے یہ بچے چڑیا گھر انتظامیہ کی زیر نگرانی ہیں جو ان کی تمام تر سرگرمیوں اور نقل وحرکت پر نظر رکھتے ہیں اور ویڈیوز بھی ریکارڈ کر لیتے ہیں۔

سرخ پانڈا انتہائی نایاب جانور ہے جس کی دم بلی کی طرح لمبی اور قد کم و بیش بڑی بلی جیسا ہوتا ہے لیکن شباہت پانڈا جیسی ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.