تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:21

تھائی لینڈ میں کچرا چننےوالی لڑکی ملکہ حسن بن گئی

بنکاک.....خوبصورتی کسی کے نام رجسٹرڈ نہیں ،حسن کا لائسنس کسی کے پاس نہیں ،یہ بات ثابت کی ہے کہ تھائی لینڈ کی کچرا چننے والی ایک عام سی لڑکی نے،جو اب عام نہیں رہی،تھائی لینڈ کی ملکہ حسن بن گئی ہے۔

سترہ سال کی Khanittha Phasaeng نے جب حسن کا مقابلہ جیتا تو لوگ حیران رہ گئے کیوں کہ Khanittha بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ کُوڑا چنتی تھی۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد اس نے اپنی ماں کے قدم چوم کرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ،بہت سے کوڑےدان کے سامنے کھینچی گئی ماں بیٹی کی یہ تصویر جس نے دیکھی ،اس کا دل پگھل گیا۔

Khanittha غربت کی وجہ سے کالج نہ جا سکی لیکن اس نے اس بات کا کھلے دل سے اعتراف کیا کہ وہ آج جو بھی ہے اپنی والدہ کی وجہ سے ہے جن کی سخت محنت نے اس کے سر پر تاج سجایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.