31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16
دشوار گزار پہاڑی راستوں پراسکیٹنک کا خطرناک مقابلہ
نیویارک.......یوں تو اسکیٹنگ کے کئی مقابلے آپ نے دیکھے ہونگے تاہم یہ مقابلہ ذرا ہٹ کر ہے جس میں شامل کھلاڑی خطرناک پہاڑی راستوں سے گزر کرریس مکمل کرتے ہیں ۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ریڈ بل کے تحت منعقد کردہ اس انوکھے مقابلے میں دنیا بھر سے کئی ماہر اسکیٹ بورڈرز شامل ہوئے جنہوں نے 2ہزار فٹ بلندپہاڑی سلسلے سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے تیزی سے زمین تک کا سفر مکمل کیا۔
اس مشکل ترین مقابلے میں سب سے آگے نکل جانیوالا امریکی کھلاڑی کامیاب قرار پایااور سب کو پیچھے چھوڑ کر مقابلے کا فاتح قرار پایا۔