تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:4

جنوبی کوریا میں آتش بازی کے 11ویں سالانہ انٹرنیشنل فیسٹیول کاانعقاد

بوسان......جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں آتش بازی کے 11ویں سالانہ انٹرنیشنل فیسٹیول کا شاندارانعقاد کیا گیا۔فیسٹیول کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اْٹھیں۔

فیسٹیول میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔آتش بازی کے اس سالانہ فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے آسمان کے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا ۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا آغاز 2005میں ہوا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.