3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
تھائی لینڈ میں شہاب ثاقب گرنے سے آسمان روشن ہوگیا
بنکاک.......تھائی لینڈ میں آسمان پر شہاب ثاقب کی سبز شعاعوں نے شہریوں کو حیران کر دیا۔تھائی لینڈ کے کئی صوبوں میں آسمان پر سبز روشنی کو تیزی سے گزرتے دیکھا ۔ تھائی لینڈ کی فلکیاتی سوسائٹی نے اسے شہاب ثاقب کا نام دیا ہے۔
شہاب ثاقب تیزی سے گزرتے ہوئے نظروں سے اوجھل ہوگئی۔ اس منظر کو دارالحکومت بنکاک کی شاہراہ میں ڈرائیونگ کے دوران ایک شخص نے کیمرے میں مقید کر دیا،یہ نظارہ عموماً کبھی کبھار ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔