تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:16

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا

کراچی......واصف شکیل......تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی کی دنیا میں سوشل میڈیا کمپنیز میں ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی دوڑ جاری ہے ۔ خاص طور سے اسمارٹ فون صارفین کیلئے نئی نئی ایپلیکیشنز اور فیچر معاون کرائے جارہے ہیں۔

حال ہی میں ’’واٹس ایپ‘‘ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں میسیج پڑھنا اور جواب دینا آسان سے آسان تر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میسیج ہوم اسکرین پر ہی نظر آجائے گا اور موبائل ان لاک کیے بغیر اور ایپ کھولے بغیر ہی اس کا جواب دیا جاسکتا ہے۔

آئی فون پر پوپ اپ اسکرین پر میسیج کو بائیں جانب سوئپ کرنے سے رپلائی آپشن کھل جاتا ہے جہاں آپ اپنا جواب لکھ سکتے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ فون پر یوزر اسی پوپ ونڈو پر ٹچ کرے تو کی بورڈ آن ہوجاتا ہے۔

وہ آئی فون یوزرز جو آئی او ایس 8یا اس کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں وہ اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ صارفین واٹس ایپ پر آنے والی کالز کا جواب کال نوٹیفیکیشن سے ہی میسیج کے ذریعے دے سکتے ہیں۔

واٹس ایپ یوزر معین الدین نے اس نئے تجربے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکرین ان لاک کیے بغیر ہی میسیج پڑھنا اور جواب دینا انتہائی نا مناسب ہے۔

ایک اور صارف لبنیٰ رضوی نے اسے ’’سیکورٹی تھریٹ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح سے آپ کی بات چیت غیر محفوظ ہوگئی ہے۔

واٹس ایپ پر کسی مخصوص میسیج کو تلاش کرنا اب اور آسان بنادیا گیا ہے۔ اگر آپ کسی میسیج کو ’’ اسٹارڈ‘‘ مارک کردیں تو بعد میں ضرورت کے وقت اسے ڈھونڈنا قدرے آسان ہے۔

وہ آئی فون یوزرز جو’آئی اوایس نائن‘ استعمال کر رہے ہیں وہ اس فیچر کو فوری طور پر استعمال کر سکتے ہیں جبکہ ’’گوگل پلے اسٹور‘‘ پر یہ اپ ڈیٹ فی الحال فراہم نہیں کی گئی مگر اینڈرائیڈ یوزرز واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے اسے ڈاوٴن لوڈ کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.