7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
بھارت میں خواجہ سرا پولیس انسپکٹر بن گیا
نئی دہلی........ بھارت میں ایک خواجہ سرا نے جس نے اپنی پولیس کی نوکری کی خاطر 10 ماہ کی طویل عدالتی جنگ لڑی اور بالا آخر وہ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہوہی گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خواجہ سرا پری تھیکا یاشینی کو 10 ماہ قبل محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرکے عہدے کیلئے آرڈر جاری کردیے گئے لیکن نام میں فرق کی وجہ سے احکامات کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔
تاہم یاشینی نے اس پر ہمت نہیں ہاری اور مقدمہ لڑا۔ اس دوران اسے دھمکیاں بھی ملتی رہیں تاہم اس نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور آخر کار مدراس ہائی کورٹ نے اس کو سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اس کامیابی پر بے انتہا خوش دکھائی دینے والے یاشینی کا کہنا تھا کہ اس نے میڈیکل ٹیسٹ اور سخت ٹریننگ کے بعد یہ نوکری حاصل کی ہے اور آئندہ بھی وہ سخت ذہنی اور جسمانی ٹریننگ کیلئے تیار ہے۔