تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

دبئی: جیٹ مین کا فضا میں دھڑکنیں روک دینے والا کارنامہ

دبئی.......آپ نے کبھی کسی انسان کو ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ اڑتے دیکھا ہے؟نہیں دیکھا؟ تو اب دیکھ لیں!

آپ نے بادلوں کو چیرتے، اپنی منزل کی جانب رواں دواں بے شمار ہوائی جہازوں کو تو آسمانوں میں اڑتے دیکھاہی ہو گا، مگر اب دیکھیں ایک خوبصورت اور حیرت انگیز نظارہ۔

طیارے کے ساتھ آپ کو جو دو سیاہ دھبے نظر آرہے ہیں وہ کوئی پرندے نہیں بلکہ انسان ہیں ۔ یہ ہیں سوئس ڈیئر ڈیول Yves Rossy جنہیں دنیا جیٹ مین کے نام سے جانتی ہے،روزے اپنے ایک ساتھی Vince Reffet کے ساتھ carbon fiber jet wing پہن کردبئی کی فضائوں میں اڑ رہے ہیں۔

زمین سے چار ہزار فٹ بلندی پر بے خوف اور نڈر جاں بازوں کی یہ شاندار پرفارمنس دیکھ کر کئی کمزور دل افراد کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.