7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:3
ذاتی معلومات دوسروں تک پہنچاتا ہے، اسمارٹ فون یا جاسوس؟
نیویارک........اینڈرائیڈ فونز کی رنگ برنگی اور تیز رفتار دنیا ، آپ کو ٹیکنالوجی سے تو متعارف کراتی ہی ہے، ساتھ ہی آپ کی ذاتی معلومات، تصاویر، کانٹیکٹ نمبرز یہاں تک آپ کی لوکیشن کے بارے میں معلومات بھی ادھر سے ادھر کر رہی ہے۔
میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، ہارورڈ یونیورسٹی اور کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین نے اسمارٹ فونز کی ایک سو دس ایپس کا تجزیہ کیا اور یہ دیکھا کہ تہتر فیصد اینڈرائڈ ایپس اپنے صارفین کے ای میل اور ایڈریس دوسروں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ، جب کہ سینتالیس فیصد ایپس ایسی ہیں جو صارف کے مقام کے متعلق معلومات شیئر کرتی ہیں۔