11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:20
برطانوی مہم جو کا سمندری چٹانوں پر سائیکل چلانے کا شاندار مظاہرہ
لندن ......زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں جن کی تکمیل کے لئے وہ جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والےایک نڈر اور بہادرمہم جوکو سائیکل چلانے کے لئے سڑکیں نہ بھائیں تو اپنی بائیک سمیت خطرناک سمندر ی چٹانوں کے بیچوں بیچ جا پہنچا۔
اونچے اونچے پتھروں پرسائیکل دوڑاتے ہوئے ایسے ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والوں کی بھی سانسیں تھم گئیں لیکن یہ صاحب ذرا سا بھی نہ گھبرائے۔ اس کا مانناہے کہ بس شوق سلامت رہے جان کی کوئی بات نہیں۔