تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:36

438دن ویران جزیرے پر گزارنے والے نے فلم ’’کاسٹ اوے‘‘کی یاد دلا دی

نیویارک......حقیقی زندگی کا ایسا ہیرو جس نے ہالی ووڈ مووی ’’کاسٹ اوے‘‘ کی یاد دلادی۔ 438دن تک سمندر کے بیچ گذارنے والے ماہی گیر کی تفصیلی کہانی منظر عام پر آگئی۔

جہاز کی تباہی کے بعد ایک ویران جزیرے پر مشکل ترین زندگی پر بننے والی ٹام ہیکنس کی فلم ’’کاسٹ اوے‘‘ نے ان تمام لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردیے، جو قدرت کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے۔

جب کھانا نہ ملے تو انسان کیا کچھ نہیں کھاتا؟؟جب کوئی ساتھی نہ ہو تو بے جان چیزوں سے گھنٹوں باتیں کرتا ہے،وہ فلم تھی اور یہ ہے حقیقی زندگی کی کہانی جس میں نومبر 2012ء میں 36سال کا سلواڈور الوارینگا چھوٹی سی کشتی میں میکسیکو کے ساحل پر مچھلیاں پکڑنے گیا اور پھر دوبارہ کبھی نظر نہیں آیا۔

سمندری طوفان نے سلواڈور کو بہاکر ہزاروں میل دور مارشل آئی لینڈ پہنچا دیا، جہاں وہ 438دن تک رہا۔ اس دوران تنہائی، اداسی اور خودکشی کے خیالات نے سلواڈور کو ویسے ہی پریشان کیا ، جیسے ٹام ہیکنس نے کاسٹ اوے میں مشکل وقت گذارا۔

سلواڈور نے تنہا جزیرے پر زندگی گذاری،اب سلواڈور کی تفصیلی کہانی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اس نے دنیا کو ایک ہی پیغام دیا ہےکہ آپ کو زندہ رہنے کے لیے صرف ایک چانس ملتا ہے، اس زندگی کی قدر کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.