12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:32
دنیا کا لمبا ترین شخص لمبی عمر نہ پاسکا، 26 برس میں چل بسا
بنکاک........دنیا کا لمبا ترین شخص لمبی عمر نہ پاسکا۔8 فٹ 8 انچ قد رکھنے والا تھائی لینڈ کا باشندہ 26 برس کی عمر میں چل بسا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے رہائشی اوف کا قد 8 فٹ 8 انچ تھا۔تاہم اس کا نام گینیز ورلڈ رکارڈ میں نہ آسکا کیوں کہ بیماری کی وجہ سے،وہ پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس کے بڑھنے کی غیر معمولی رفتار اس کی بیماری کی وجہ بنی۔گینز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے لمبے ترین شخص کے طور پر ترکی کے سلطان کوسن کا نام ہے جس کا قد 8 فٹ تین انچ ہے۔