تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:14

ریحام خان اور لیڈی ڈیانا میں قدر مشترک

پیرس......رضا چوہدری......بظاہر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور برطانوی شہزادہ چالس کی سابق آنجہانی اہلیہ شہزادی ڈیانا میں کوئی رشتہ نہیں تھالیکن اس کے باوجود دونوں جوڑوں میں کئی قدر مشترک پائی جاتی ہیں۔

ریحام خان کا طویل عرصے تک لندن میں قیام رہا ہے جبکہ شہزادی ڈیانا بھی لندن میں مقیم رہیں۔ دونوں شخصیات کو طلاق ہوئی اور طلاق کی وجہ سے بھی انہیں دنیا بھر کے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے شہ سرخیوں میں جگہ دی۔

عمران خان کی پہلی شادی جمائمہ خان سے پیرس میں ہوئی تھی جبکہ لیڈی ڈیانا کی موت پیرس میں ایک سڑک حادثے میں ہوئی۔

شہزادی ڈیانا اور چالس کی شادی کو دنیا بھر کے میڈیا نے کوریج دی جبکہ عمران کی دونوں شادیوں کو بھی میڈیا میں خوب ’پذیرائی‘ ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.