17 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:44
مریخ کی تصویر میں چوہے سے مشابہ ممکنہ جاندار کی موجودگی کا امکان
واشنگٹن........ناسا کی طرف سے جاری کی گئی مریخ کی ایک تصویر میں چوہے سے مشابہت رکھنے والے ممکنہ جاندار کی نشاندہی نے سرخ سیارے کے متعلق تجسس بڑھادیا ہے ۔
مریخ پر زندگی کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے سائنس دان سر توڑ کوششیں کررہے ہیں ۔ ناسا کی جاری کردہ مریخ کی تصویروں کا آن لائن کام کرنے والے ماہرین بھی باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں ۔ ایسی ہی تصویر کا جائزہ لینے کے بعد جیسن ہنٹر نے مریخ کی سطح پر چوہے جیسے ایک ممکنہ جاندار کی نشاندہی کی ہے جس کے بڑے کان ، ناک اور آنکھیں نمایاں ہیں ۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق یہ تصویر نظر کا دھوکا بھی ہو سکتی ہے ۔کیونکہ مریخ کی سطح پر مختلف اشکال کی چٹانیں اور پتھر ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ چوہے جیسے جاندار کی یہ تصویر ایسا ہی کوئی پتھر ہو لیکن اس نے مریخ سے متعلق تجسس میں ضرور اضافہ کردیا ہے۔