20 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:57
کینیڈا کی کمپنی کا دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ
ٹورنٹو........کینیڈا کی کمپنی نے افریقہ کی کان سے دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کینیڈین کمپنی کے مطابق یہ ہیرا جنوبی افریقی ملک ،بوٹسوانا کی ایک کان سے کھدائی کے دوران ملا ہے۔
کمپنی کے مطابق خام ہیرے کا وزن ایک ہزار ایک سو گیارہ قیراط ہے،یہ دنیا کا دوسرا بڑا خام ہیرا ہے۔ دنیا کا سب بڑا ہیرا ،کلینن ڈائمنڈ، 1905میں دریافت کیا گیا تھا جو 3106قیراط کا تھا۔