تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:35

سمندری ہوا سے موسیقی بکھیرنے والا 230 فٹ طویل باجا

زیدر......کروشیا کے خوبصورت شہر زیدر میں سمندر کنارے ایک آرکیٹکٹ نے 2005 ءمیں سیڑھیوں کی طرز پر ایسی تعمیرات کی ہیں جو منہ سے بجانے والے باجےماؤتھ آرگن جیسی ہیں اور جب ہوا اور پانی ان سوراخوں میں داخل ہوتی ہے تو دلکش موسیقی سنائی دیتی ہے۔

اس خوبصورت شہر کے ساحل کنارے سیڑھیوں کے مختلف زینوں پر مختلف انداز میں موسیقی سنی جاسکتی ہے اور سب سے بلند زینے پر موجود سوراخوں سے ہوا اور پانی کی دلکش موسیقی سنائی دیتی ہے جو سمندر کے منظر کے ساتھ سننے والے پر ایک سحر طاری کردیتی ہے۔

دوسری جنگِ عظیم میں یہ علاقہ تباہ ہوگیا تھا جسے دوبارہ تعمیر کیا گیا اور اس میں اب ہوائی باجا بھی بنایا گیا ہے جس کی لمبائی 230 فٹ ہے۔ اس حیرت انگیز شاہکار کو دیکھنے اور آواز سننے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.